November 17, 2026

روہیلانوالی۔۔۔۔ حنیف خان کی رپورٹ۔ پاکستان اس وقت اندرونی بیرونی سازشوں کا شکآر ھوچکا ھے۔اس وقت صاحب بصیرت حکمرانوں کی

IMG-20251011-WA0247(1)

روہیلانوالی۔۔۔۔
حنیف خان کی رپورٹ۔
پاکستان اس وقت اندرونی بیرونی سازشوں کا شکآر ھوچکا ھے۔اس وقت صاحب بصیرت حکمرانوں کی ضرورت ھے۔ان خیالات کا اظہار المصطفے فاؤنڈیشن مظفر گڑھ کے کوارڈنیئٹر عصمت اللہ چوھدری اور تحصیل علی پور کے کوارڈنیٹر محمد حنیف باروی نے نے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان پر بہت سخت وقت ھے۔عوام اور حکومت کے درمیان کوئی ربط نہیں۔عوام حکومتی مظالم اور غیر مقبول فیصلوں کی وجہ سے بہت سخت ناراض ھے۔حکومت مہنگائی اور گڈ گورننس پر توجہ دینے کی بجائے مخالفین کو ختم کرنے پر لگی ھے۔حکومت عوام کی بجائے ٹرمپ کی خوشنودی حاصل کرنے میں مصروف ھے۔جبکہ سرحدوں پر جنگ کے بادل منڈلا رھے ھیں۔اس وقت صاحب بصیرت اور علم ودانش شخص کا حکمران ھونا ضروری ھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 25کروڑ عوام کا نآم ھے چند افراد یا اداروں کا نام پاکستان نہیں ۔25کروڑ عوام اسکے مالک ھیں۔ھر ایک کو بنیادی حقوق حآصل ھیں۔