سکھر(بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی)سکھر یونین آف جرنلسٹس نے میرپور ماتھیلو کے سینئر صحافی طفیل رند کے بیہمانہ قتل واقعے کی سخت
سکھر(بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی)سکھر یونین آف جرنلسٹس نے میرپور ماتھیلو کے سینئر صحافی طفیل رند کے بیہمانہ قتل واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت، و گھرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر قاتلوں گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکریٹری فنانس لالا اسد پٹھان، ممبر ایف ای سی نصراللہ وسیر، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سہتو اور جنرل سیکریٹری جاوید جتوئی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری کرہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میرپورماتھیلو میں سینئر صحافی طفیل رند کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت اور قاتلوں کی فوری طور پر گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے تمام عہدیداران و ممبران شہید صحافی طفیل رند کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہیں اور یہ یقین دلاتے ہیں کہ طفیل رند کے قاتلوں کا پیچھا کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے، جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ کے بلند و بانگ دعوؤں اور کھوکھلے قوانین کے باوجود عملی طور پر صحافی بے یارو مددگار اور ہر لمحہ بندوق کے نشانے پر ہیں حکومت وقت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی یے جس کے باعث دن دہاڑے شاہرائوں پر صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے مگر حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان صحافیوں کیلئے خطرناک ملک بن چکا ہے جہاں حق سچ لکھنے اور بولنے والوں کی زبان بند کردی جاتے ہے، اظہار راءِ کی آزادی پر پابندی قابل مذمت عمل ہے، سکھر یونین آف جرنلسٹس صحافیوں کے قتل، اقدام قتل، اغواءاور دھمکیوں کے ذریعے حراساں کرنے کی کوششوں سمیت ان کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات جیسے تمام غیر اصولی حربوں کیخلاف جمہوری طریقے سے جنگ جاری رکھے گی حکومت وقت کو چاہیے کہ وہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، اعلامیہ میں واضع کیا گیا ہے کہ صحافی طفیل رند قتل واقعے پر سکھر یونین آف جرنلسٹس کیجانب سے آج بروز بدھ سکھر یونین آف جرنلسٹس کا ہنگامی اجلاس سکھر پریس کلب میں بلوایا جائے گا جس میں ایس یو جے کے تمام عہدیداران اور شہید صحافی طفیل رند کے اہلیانِ سے مشاورت کے بعد قاتلوں کی گرفتاری اور واقعے کیخلاف موثر حکمت عملی مرتب دی جائے گی۔