November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔۔۔سید نصیر حسین زیدی)سکھر کے علاقے یونین کونسل اکبرپور میں عوامی سہولت کے لیے سولر لائٹس لگانے کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے۔ اس

Screenshot_2025-10-09_074447

سکھر (بیورورپورٹ۔۔۔سید نصیر حسین زیدی)سکھر کے علاقے یونین کونسل اکبرپور میں عوامی سہولت کے لیے سولر لائٹس لگانے کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے۔ اس کام کی نگرانی چیئرمین یو سی اکبرپور عبدالرؤف کٹپر خود کر رہے ہیں۔ منصوبہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و رکنِ قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ اور اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد دیہی علاقوں میں روشنی اور سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔چیئرمین عبدالرؤف کٹپر نے اپنی نگرانی میں یونین کونسل کے تمام دیہات اور محلوں کا دورہ کیا اور ان مقامات کا خود معائنہ کیا جہاں سولر لائٹس کی ضرورت تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم نے دن رات ایک کرکے یہ یقینی بنایا ہے کہ یو سی کے ہر گاؤں اور گلی میں روشنی ہو تاکہ عوام کو رات کے وقت مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اب تک یونین کونسل کے تقریباً 20 دیہات میں 300 سے زائد سولر لائٹس نصب کی جا چکی ہیں۔ ان دیہات میں کلری کٹپر، مہر کٹپر، بخش کٹپر، الھ ورایو شاہ، پنجو مہر، مزار خان جویو، ولی محمد کٹپر، ہمن لوء، سائیں داد شمّانی، بخشن بھنبرو، قادر بخش قبا، محمد علی شاہ، واحد بخش چاچڑ، نئون گوٹھ، گاڑھو گوٹھ، گل محمد بھنبرو، محبوب میتلو اور محمد بخش میتلو شامل ہیں۔علاقے کے مکینوں نے سولر لائٹس کی تنصیب پر انتہائی خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین عبدالرؤف کٹپر، سید خورشید احمد شاہ اور سید اویس قادر شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ سولر لائٹس لگنے سے کسانوں، مزدوروں اور محنت کش طبقے، خصوصاً بزرگ مرد و خواتین کو بڑی سہولت حاصل ہوئی ہے جو پہلے اندھیرے میں مشکلات کا سامنا کرتے تھے۔علاقہ مکینوں نے کہا کہ یہ اقدام پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کا تسلسل ہے اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے ترقیاتی منصوبے جاری رہیں گے تاکہ دیہی علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور عوامی فلاح کے کاموں کو مزید فروغ دیا جا سکے۔