November 17, 2026

سکھر سے خبر دے تھے ھیں ھمارے بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی سکھر: سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کی دو رکنی آئینی بینچ، جسٹس ذوالفقار علی سانگی اور جسٹس ریاضت

Screenshot_2025-10-09_182626

سکھر سے خبر دے تھے ھیں ھمارے بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی
سکھر: سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کی دو رکنی آئینی بینچ، جسٹس ذوالفقار علی سانگی اور جسٹس ریاضت علی ساہڑ پر مشتمل، بینچ نے شوکت علی مہر کی آئینی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو جواب دہندگان کے حق میں خارج کر دیا۔درخواست گزار شوکت علی مہر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ گاؤں کے چند افراد نے قبرستان کی زمین پر غیرقانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ تاہم دورانِ سماعت وہ اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے کوئی قابلِ بھروسا شواہد یا مستند دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے۔
عدالت نے وکیل امتیاز علی ملانو اور اسد علی چاچڑ کی جانب سے دیۓ گۓ ریکارڈ اور پیش کردہ دلائل کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ درخواست گزار کی جانب سے دائر کردہ یہ آئینی درخواست بے بنیاد اور ذاتی مفاد پر مبنی ہے، کیونکہ شواہد سے ظاہر ہوا کہ درخواست گزار کے والد نے مالی لین دین کے تنازعے کے باعث یہ درخواست دائر کروائی تھی۔
بینچ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ آئینی درخواست کا مقصد عوامی مفاد یا بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ہوتا ہے، نہ کہ ذاتی یا مالی تنازعات کے تصفیے کے لیے۔ اس بنا پر عدالت نے درخواست کو قانونی جواز نہ ہونے کے باعث مسترد کرتے ہوئے اسے جواب دہندگان کے حق میں خارج کر دیا۔جواب دہندگان میں
اصغر مہر،،غوث بخش مہر،،غلام یاسین مہر،،سنااللہ مہر،،جمال الدین مہر،، شامل تھے،