November 17, 2026

شہیدِ اسلام مولانا محمد حنیفؒ کی یاد میں عظیم الشان سیمینارکا انعقاد۔

IMG-20251003-WA0247

شہیدِ اسلام مولانا محمد حنیفؒ کی یاد میں عظیم الشان سیمینارکا انعقاد۔

چمن(رنزوریار سے )2 اکتوبر، جمعرات جمعیت علماء اسلام ضلع چمن کے زیراہتمام جامعہ دارالعلوم اسلامیہ ملت آباد میں شہیدِ اسلام حضرت مولانا محمد حنیف شہیدؒ کی یاد میں ایک پروقار سیمینار منعقد ہوا جس میں جید علماء کرام، قبائلی عمائدین، جمعیت کے ضلعی و تحصیلی ذمہ داران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جامعہ دارالعلوم کا وسیع میدان شرکاء سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ سیمینار کی نظامت حافظ شبیر احمد عثمانی نے کی جبکہ یہ تقریب دو نشستوں پر مشتمل تھی۔ پہلی نشست کی صدارت حافظ محمد قاسم اور دوسری نشست کی صدارت مولوی محمد رمضان نے کی۔اسٹیج پر جمعیت علماء اسلام ضلع چمن کے امیر مولانا عبدالمنان، جانشینِ شہید اسلام مفتی محمد قاسم، تحصیل سٹی امیر مولانا شمس اللہ، ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی امان اللہ، نائب امیر مولانا محمد ایوب، قاری سلیم اللہ، مولانا عبد الولی، حافظ محمد ایوب اور دیگر رہنما موجود تھے۔مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ مولانا محمد حنیف شہیدؒ کی شخصیت علم و بصیرت، سیاسی حکمت، سماجی خدمت اور قبائلی قیادت کا حسین امتزاج تھی۔ وہ اپنی پوری زندگی دین کی سربلندی، امت کے اتحاد اور عوامی مسائل کے حل کے لیے وقف رہے۔ ان کی شہادت ملت اسلامیہ کے خلاف ایک بڑا سانحہ تھی لیکن شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں۔ ان کا خون نئی نسل کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گا۔مقررین نے عزم ظاہر کیا کہ شہیدِ اسلام کے مشن کو جاری رکھا جائے گا اور ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سیمینار کااختتام شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد صادق کی پراثر دعا پر ہوا۔