سسکیاں لیتا اولاد کے ہاتھوں دھوکہ کھاتا بیوی کے ہاتھوں تماشہ بنائے جانے والا پاکستان کا معروف کامیڈین لکی ڈئیر صاحب انتقال کر گئے
لکی ڈئیر نے پاکستانیوں کے چہروں پر خوب مسکراہٹیں بکھیریں ۔جب تک لکی ڈئیر صاحب تندرست تھے خوب پیسہ کمایا بچوں نے باپ کے پیسے پر خوب عیاشیاں کی دوسری بیوی نے لکی ڈئیر صاحب کی بیماری میں ناچ گانا یا دھمال ڈالنا محفلوں میں نہیں چھوڑا
لکی ڈئیر صاحب کی اللہ تعالٰی اگلی منزلیں آسان فرمائیں آمین چند ماہ قبل آپکے دوسری بیوی کے ہمراہ انٹرویوز آنا شروع
ہوئے جس میں گھر کی صورتحال نے مجھے حیران کر دیا ایک آدمی نے زندگی ساری اسٹیج کو دی آفتاب اقبال صاحب کے پروگرام میں ایک عرصہ کام کیا اور بیماری کے وقت کامیڈین کا ایسا حال تکلیف دہ تھا میرے لیے 💔
نہیں معلوم کامیڈین، ایکٹرز کا بڑھاپے میں یہ حال کیوں ہو جاتا ہے یہ بیچارے جب تک کماتے ہیں گھر والوں کے لیے آئیڈیل ہوتے ہیں
ایسا کیوں ہوتاہے ؟