November 17, 2026

‏اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق دو ریاستی حل یہ ہے کہ اسرائیل 1967 اور اسکے بعد میں ہتھیاۓ گئے

Screenshot_2025-09-30_114241

‏اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق دو ریاستی حل یہ ہے کہ اسرائیل 1967 اور اسکے بعد میں ہتھیاۓ گئے علاقے فلسطین کو واپس کرے گا اور وہی انکا بارڈر ہو گا۔ یروشلم (القدس شریف) فلسطین کا دارلحکومت ہو گا، فلسطین انتظامی و سیاسی طور پہ مکمل آزاد ریاست ہو گی۔ یہ ساری باتیں موجودہ پلان سے غائب ہیں، امریکہ اور اسرائیل اسے ’پیس پلان‘ بتا رہے ہیں۔

سچ تو یہ ہے کہ یہ دو ریاستی حل ہے ہی نہیں۔ غزہ کی لوکیشن اسکا ساحل دنیا کا تجارت اور سیاحت کے لیے موزوں اور خوبصورت ترین خطہ ہے۔ عالمی گِدھیں اکھٹی ہو کر نیتن یاہو سے اب حصہ مانگ رہی ہیں جو وہ اکیلا ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔ نام نہاد امن پلان نیتن یاہو اور ٹرمپ نے مرتب کیا ہے۔

فلسطین پہ حکمرانی کے لیے امن بورڈ بنایا جایا رہا ہے جس کی سربراہی ٹرمپ کر رہا، دیگر ارکین میں لاکھوں مسلمانوں کا قاتل جنگی مجرم ٹونی بلئیر بھی شامل ہے۔ اسرائیلی فوج بدستور غزہ میں ڈپلائے رہے گی۔ اور عالمی گدھیں وہاں اپنی بزنس ایمپائرز بنائیں گی۔

جن کو یہ اقوام متحدہ کی قرارداد والا دو ریاستی حل لگ رہا ہے انہوں نے غیرت بیچ کھائی ہے۔ لاکھوں بے بس فلسطینیوں کا خون، گھروں سے بے دخلی، غریب الوطنی کا سودا ہو رہا ہے اور تم اس پہ راضی ہو۔