بیو رو چیف میلسی () ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عابدہ حنیف وٹو نے میلسی اور بوریوالا میں متعدد پٹرول پمپس کے پیمانوں کو چیک کیا اور پیمانہ کم ہونے پر 3 پٹرول
بیو رو چیف
میلسی () ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عابدہ حنیف وٹو نے میلسی اور بوریوالا میں متعدد پٹرول پمپس کے پیمانوں کو چیک کیا اور پیمانہ کم ہونے پر 3 پٹرول پمپس کو سیل کردیا ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عابدہ حنیف وٹو نے بوریوالا میں اوریجنل پٹرولیم سروس ، گگو منڈی میں ابراہیم پٹرولیم سروس اور میلسی اڈا جلہ جیم میں آرائیں پٹرولیم سروس کا پیمانہ کم ہونے پر سیل کیا گیا ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز عابدہ حنیف وٹو نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر پٹرول پمپس پر پیمانوں کی باقاعدگی سے چیکنگ جاری ہے اور ناپ تول میں ہیرا پھیری پر سخت قانونی کارروائیاں جاری ہیں اور کسی کو بھی پٹرول پمپ کو پیمانہ کم کرکے عوام کا معاشی استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی نہوں نے مزید کہا کہ تمام پٹرول پمپس مالکان اپنے پورے پیمانے پر پٹرول کی فروخت یقینی بنائیں اس حوالے سے اپنے ملازمین کو تنبیہ کریں کہ کبھی بھی پیمانہ کم نہ رکھیں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی