بیو رو چیف میلسی () لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ وہاڑی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی کے دوران ٹبہ سلطان پور
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
بیو رو چیف
میلسی () لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ وہاڑی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی کے دوران ٹبہ سلطان پور، تحصیل میلسی میں گاڑی نمبر 9330-LB سے تقریباً 400 کلوگرام مضر صحت گوشت برآمد کیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ گوشت تین مختلف مردہ جانوروں کا تھا، جس میں نامکمل خون بہنے کے آثار، سڑاند اور جگر کی کپڑے جیسی ساخت موجود تھی۔ ماہرین کے مطابق گوشت کم از کم 48 گھنٹے پرانا اور انسانی استعمال کے لیے انتہائی نقصان دہ تھا۔ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے استغاثہ دائر کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محسن بھٹی نے کہا کہ عوامی صحت اور خوراک کے تحفظ کے لیے ایسے آپریشنز آئندہ بھی جاری رہیں گے۔