November 17, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں

IMG-20250925-WA0354

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری،: ڈی پی او کامران اصغر نے ڈونگہ بونگہ اور ہارون آباد سرکل میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا اور تھانہ جات کا وزٹ کیا ڈی پی او نے SIPS پروٹوکول چیک کیے، مزید بہتری لانے کی ہدایت کی، اور پولیس خدمت سنٹر میں ڈرائیونگ اسکول کابھی افتتاح کیا اس موقع پر ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز سرکل ہذا سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی سجاد خان فیاض رامے رانا فیاض راشد سعدی عدنان چوہدری عادل سلطان حاجی یونس نویدِ شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر زاہد حسین انجم میاں اسد احسان چوہدری رشید احمد چوہدری علی احمد چوہدری سجاد صدر نمبر دار ایسوسی ایشن ہارون آباد بھی موجود تھے ڈی پی او نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سن کر فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے حل طلب معاملات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کیا جائے انصاف عوام کی دہلیز پر مہیا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ڈی پی او نے ہارون آباد میں ڈرائیونگ سکول کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کیا،
ڈرائیونگ سکول میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔