سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز سکھر پولیس کی خبر کی تردید سوشل میڈیا پر چلنے والی ڈکیتی اور فائرنگ کی خبر بے بنیاد قرار
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
دعا آن لاین نیوز
سکھر پولیس کی خبر کی تردید
سوشل میڈیا پر چلنے والی ڈکیتی اور فائرنگ کی خبر بے بنیاد قرار
سکھر (بیورورپورٹ)سکھر پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تھانہ سی سیکشن کی حدود پرانے سکھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شہری کو زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق یہ اطلاع بے بنیاد، گمراہ کن اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ تھانہ سی سیکشن کی حدود یا ضلع سکھر کے کسی بھی تھانے میں اس نوعیت کی کوئی واردات رونما نہیں ہوئی اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی رپورٹ درج کی گئی ہے۔وضاحت میں بتایا گیا کہ دراصل یہ واقعہ ضلع شکارپور کی حدود لکھی میں پیش آیا جہاں آج صبح ایک مقدمے کے سلسلے میں وکیل محمد علی شکارپور جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔سکھر پولیس کے ترجمان نے کہا کہ اس واقعے کو ضلع سکھر سے جوڑ کر سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبر سراسر جھوٹی اور بے بنیاد ہے، جس کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور حقائق کی تصدیق کے بغیر انہیں آگے نہ بڑھائیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ سکھر پولیس کی اولین ترجیح ہے اور شہر کی تمام شاہراہوں پر پولیس گشت اور سیکیورٹی ٹیمیں مسلسل متحرک ہیں۔