November 17, 2026

بہاول نگر ()ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں صارفین کے حقوق کے تحفظ اور قانون کے مؤثر نفاذ کے حوالے سے

IMG-20250925-WA0334

بہاول نگر ()ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں صارفین کے حقوق کے تحفظ اور قانون کے مؤثر نفاذ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کنزیومر کونسل سید مخدوم حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ جناب عمران قریشی کی زیر نگرانی ایک خصوصی سروے کا انعقاد کیا جا رہا ہے، تاکہ عوام اپنی آراء کے ذریعے صارف قانون کی افادیت کو مزید بہتر بنانے میں کردار ادا کر سکیں۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کنزیومر کوٹ والہ ہینڈ بھی تشکیل دیا گیا تاکہ عوامی مسائل کے حل اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایک مؤثر نظام قائم کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ سروے کو زیادہ سے زیادہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جائے۔ انہوں نے ضلع بہاول نگر کے صارفین سے اپیل کی کہ وہ بھرپور دلچسپی لیتے ہوئے سروے میں اپنی رائے کا اظہار کریں تاکہ محکمہ مستقبل میں صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مزید مؤثر اقدامات کر سکے۔