October 28, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

Screenshot_2025-09-22_192307

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *22 ستمبر 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) لندن میں فلسـطیـنی مشن کو سفارتخانے کا درجہ مل گیا، فلسـطیـن کا پرچم لہرا دیا گیا

🚨 (2) آرمی ایکٹ میں عام شہریوں کیلئے اپیل کا مناسب فورم موجود نہیں، سپریم کورٹ

🚨 (3) ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کو ہائی کورٹس میں اپیل کا حق دینے کیلئے حکومت 45 دن میں قانون سازی کرے، تحریری فیصلہ

🚨 (4) سپریم کورٹ: رجسٹرار آفس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی درخواستیں اعتراضات لگاکر واپس کردیں

🚨 (5) درخواست گزاروں نے ذاتی رنجش پر آرٹیکل 184/3 کے غیر معمولی دائرہ کار کے تحت درخواستیں دائر کیں، اعتراض

🚨 (6) 27 ستمبر کا جلسہ قوم کی آزادی کے لیے ہے، پوری قوم نکلے، عمران خان

🚨 (7) مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ سے کوئی پارٹی رہنما بات نہ کرے، جس نے بات کرنی ہے وہ جیل آئے، بانی پی ٹی آئی

🚨 (8) وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے لندن سے نیویارک روانہ

🚨 (9) بہاولنگر: مریم نواز نے سیلاب متاثرین کیلئے سلائی مشین چلائی، کپڑوں پر سلائی بھی کی

🚨 (10) متنازع ٹوئٹ کیس: ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

🚨 (11) پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ، حکومت کا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

🚨 (12) حـمـا ـ س نے جنگ بندی کے بدلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گارنٹی کا مطالبہ کر دیا

🚨 (13) ایشیا کپ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان نے آئی سی سی سے ٹی وی امپائر کی شکایت کردی

🚨 (14) جیولرز کے کاروبار میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری؛ ایف بی آر کا ملک گیر کریک ڈاؤن شروع

🚨 (15) سندھ میں سفاک زمیندار کے ظلم کا شکار اونٹنی انتہائی کرب کا شکار، علاج جاری

🚨 (16) ایف بی آر نے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا، ٹیکس شکنجہ کسنے کا فیصلہ

🚨 (17) قصور میں دلہا کشتی پر بارات لے کر دلہن کے گھر حجرہ شاہ مقیم پہنچ گیا، ویڈیو وائرل

🚨 (18) سندھ: کشمور کے کچے میں آپریشن، مغوی کانسٹیبل بازیاب، 3 ڈاکو ہلاک، 9 زخمی

🚨 (19) کراچی کے میمن گوٹھ تھانے میں 3 خواجہ سراؤں کے قتـل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

🚨 (20) بہاولنگر: مریم نواز کی ٹیکنِیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ فلڈ ریلیف کیمپ میں متاثرین سے ملاقات

🚨 (21) سیشن عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں پی ٹی آئی رہنما جمشید دستی کو 17 سال قید سنا دی

🚨 (22) فی تولہ سونے کا بھاؤ 3400 اضافے سے 3 لاکھ 93 ہزار 700 روپے ہوگیا ہے

🚨 (23) وزیراعظم کی سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت

🚨 (24) قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ

🚨 (25) آزادی مارچ کیس: سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

🚨 (26) ہزارہ خانپور ڈیم میں پانی کی سطح مقررہ حد سے تجاوز، سپیل وے کھول دیے گئے

🚨 (27) اسلام آباد مارگلہ سٹیشن کی حدود کو میٹروبس سٹیشن تک توسیع دیں گے: حنیف عباسی

🚨 (28) مریم نواز کی بہاولنگر میں سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں، ساہیوال میں بس منصوبے کا افتتاح

🚨 (29) وزیراعظم برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن سے امریکا کیلئے روانہ

🚨 (30) قصور کا دولہا کشتی پر بارات لے کر حجرہ شاہ مقیم پہنچ گیا

🚨 (31) بلدیاتی ضمنی انتخابات، سندھ کے 14 اضلاع میں 24 ستمبر بروز بدھ کو عام تعطیل کا اعلان

🚨 (32) 26ویں ترمیم پر فل کورٹ تشکیل کی مصطفیٰ نواز کھوکھر کی درخواست پر اعتراضات عائد

🚨 (33) پی ڈی ایم اے ملتان کے ڈسٹرکٹ منیجر عبدالرحمان دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

🚨 (34) سیلاب کے باعث فیصل آباد، خانیوال سیکشن بند، متبادل روٹ پر اضافی ڈیزل استعمال

🚨 (35) پاکستان اور آسٹریلیا کا تعلقات مستحکم بنانے اور عالمی امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

🚨 (36) جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اہم اجلاس 26 ستمبر کو طلب

🚨 (37) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے: پی ڈی ایم اے

🚨 (38) کانگریس کی مودی پر تنقید، بھارت کی فلســطیـن پالیسی کو شرمناک اور اخلاقی بزدلی قرار دیدیا

🚨 (39) ’موجودہ آمدن میں گزارا ہورہا ہے‘، سروے میں اخراجات پورا ہونے کا کہنے والے افراد کی شرح دگنی ہوگئی

🚨 (40) پاکستان میں لاوارث ملنے والی لڑکی چینی سوشل میڈیا اسٹار بن گئی، چین میں اپنے مداح سے شادی کرلی

🚨 (41) ججز اور وکیل کام کیوں نہیں کرنا چاہتے، اپنے آپ سے شرم آتی ہے، دل کرتا ہے کورٹ کو ہی جرمانہ کردوں: جسٹس محسن کیانی

🚨 (42) ہمارا ایجنڈا ریاست مخالف نہیں، پی ٹی آئی معرکہ حق میں بھی پیش پیش تھی: بیرسٹر گوہر