October 28, 2026

*💥حارث رؤف کا 0-6 کا اشارہ بھارتیوں کے سر پر اب تک سوار، بی جے پی کا ردعمل بھی آگیا*

IMG-20250923-WA0144

*💥حارث رؤف کا 0-6 کا اشارہ بھارتیوں کے سر پر اب تک سوار، بی جے پی کا ردعمل بھی آگیا*

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کی جانب سے بھارتی شائقین کو 0-6 کا نشان دکھانا بھارتیوں کے سرپر سوار ہوگیا ہے اور اب حکمران جماعت بی جے پی کا بھی اس پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

گزشتہ روز بھارت کی بیٹنگ کے دوران حارث رؤف باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ مبینہ طور پر بھارتی تماشائیوں کے نعروں کے جواب میں حارث نے ہاتھوں کی انگلیوں سے 0-6 کا نشان بنایا اور ہاتھ سے جہاز اڑانے اور گرنےکا اشارہ بھی کیا۔

حارث کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا اور بھارتی صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔

پاکستانی بولر کی جانب سے معرکہ حق میں پاک فضائیہ کا کارنامہ یاد کرانے پر جہاں بہت سے بھارتی صارفین اور سابق کرکٹرز نے واویلا کیا، وہیں اب حکمران جماعت بی جے پی کا بھی اس پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ میں بی جے پی کی جانب سے حارث رؤف کی ویڈیو شیئر کی گئی اور انہیں طنز کا نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ رات سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پوسٹ میں پنجابی زبان میں لکھا تھا کہ ‘حارث رؤف ٹھیک ٹکر یا۔ کم چک کے رکھ’۔

خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ ‘کرکٹ میچ تے ھوندے رھندے پر 6/0 تے قیامت تک انڈیا نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی’۔

خیال رہے کہ مئی میں معرکہ حق میں بھارت کے 6 طیارے گرانے کے بعد پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا تھا کہ پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی ہے۔