سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی روہڑی ایکسائز اینڈ نارکوٹکس پولیس کی کاروائی منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام ، 30 کلوگرام چرس برآمد ،اسمگلرگرفتار ،منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
روہڑی ایکسائز اینڈ نارکوٹکس پولیس کی کاروائی منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام ، 30 کلوگرام چرس برآمد ،اسمگلرگرفتار ،منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پولیس روہڑی سرکل نے صوبے میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے ایکسائز پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک ڈاٹسن گاڑی کے خفیہ خانوں سے 30 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی جبکہ ایک اسمگلر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ایکسائز پولیس کے مطابق کارروائی اے ٹی ای او قمرالدین سیال کی قیادت میں SIUT میڈیکل کمپلیکس،سینٹرل جیل روڈ سکھر کے قریب عمل میں لائی گئی دورانِ کارروائی مشکوک ڈاٹسن گاڑی نمبر CE-8034 کو روک کر تلاشی لی گئی جس کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی گرفتار ملزم کی شناخت محمد انور ولد محمد ہاشم کے نام سے ہوئی جس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔