November 17, 2026

*یوٹیلٹی اسٹور ملازمین کی کنڈیم آف کورٹ درخواستیں منظور عدالت نے سیکریٹری صنعت و پیداوار، ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز سمیت متعدد افسران کو 7 اکتوبر کو طلب کرلیا*

Screenshot_2025-09-22_132850

*یوٹیلٹی اسٹور ملازمین کی کنڈیم آف کورٹ درخواستیں منظور عدالت نے سیکریٹری صنعت و پیداوار، ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز سمیت متعدد افسران کو 7 اکتوبر کو طلب کرلیا*
سکھر(سید نصیر زیدی)
این آئی آر سی سکھر بینچ کے معزز جج سید نورالحسنین کی عدالت نے یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے ڈیلی ویجز اور کانٹریکٹ ملازمین کی جانب سے دائر کنڈیم آف کورٹ کی چار مختلف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم، ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹور فیصل نثار چوہدری، جنرل منیجر HR&A ریحان افضل، جنرل منیجر لیگل مومنہ خیال، زونل و ریجنل منیجرز سمیت متعدد افسران کو 7 اکتوبر کو طلب کرلیا ہےعدالت میں فریقین نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کے اسٹے آرڈر اور بحالی و تنخواہوں کے احکامات کے باوجود زونل و ریجنل منیجرز نے ملازمین کو جبری برطرف کیا اور عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا۔ ملازمین کے وکیل عبدالمجیب شیخ نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے پہلے ہی تنخواہوں اور ملازمت پر بحالی کے احکامات جاری کیے تھے، مگر ان پر عمل نہ ہونا توہینِ عدالت ہےیوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے وکیل انعام اللّٰہ قاضی نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے ادارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام ملازمین کو پیکیج دیا جا رہا ہے۔ تاہم عدالت نے ملازمین کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے افسران کو وضاحت کے لیے طلب کرلیا۔عدالت کے باہر سی بی اے رہنما عبدالقیوم برڑو نے وکیل عبدالمجیب شیخ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ: ادارہ بند ہونے تک ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ہمارا پہلا مقصد ہے۔افسران نے عدالتی حکم کے باوجود غیر قانونی برطرفیاں کیں۔عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے اور ہم اپنے حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گےانہوں نے کہا کہ این آئی آر سی کے فیصلے کے تحت 23 ڈیلی ویجز ملازمین پہلے ہی ریگولر ہوچکے ہیں،باقی تمام ڈیلی ویجز اور کانٹریکٹ ملازمین کو بھی ریگولر کیا جائے تاکہ حکومتی پیکیج مستقل بنیادوں پر ملے۔عبدالقیوم برڑو نے صدرِ پاکستان،وزیرِاعظم،چیف جسٹس سپریم کورٹ اور این آئی آر سی کے چیف جسٹس شوکت عزیز صدیقی سے اپیل کی کہ ملازمین کو جلد انصاف فراہم کیا جائے۔