November 3, 2026

تھانہ مترو کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ/ 54 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈکیت ہلاک۔

20240813_103353

تھانہ مترو کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ/ 54 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈکیت ہلاک۔

میلسی (محمدمختارسولگی) تفصیل کے مطابق بدنامِ زمانہ ، میراں پور میلسی کا رہائشی جاوید جوئیہ نامی ڈاکو جو میلسی پوکیس کو 54 مختلف مقدمات میں مطلوب تھا اور جسے مترو تحصیل میلسی پولیس نے چند روز قبل گرفتار کیا تھا، کو پولیس ریکوری کے لیے لیجا رہی تھی جب وہ دوکوٹہ کے نزدیک بستی حاجی عارف باکھری لالی پور،پہنچے تو مبینہ طور ملزم کے 4 کس نامعلوم ملزمان نے اپنے ساتھی جاوید کو پولیس کی حراست سے چھڑوانے کے لیے سیدھی فائرنگ کر دی ،فائرنگ کے نتیجہ میں ڈاکو جاوید اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ جبکہ اسکے ساتھی فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، جنکی گرفتاری کیلئے تمام اہم راستوں پر ناکہ بندی کردی گئی ، پولیس ریکارڈ کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم تھانہ لوہاری گیٹ ملتان ، صدر کہروڑ پکا، سیتل ماڑی، اور مترو کے 54 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ایس ایچ او تھانہ مترو امجد صدیق نے ہلاک ہونے ملزم کو برائے پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔