November 2, 2026

قصور سود کے پیسے ادا نا کر سکنے پر خودکشی کر لی،اہلیان علاقہ کا سود خوروں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

20240810_213131

قصور
سود کے پیسے ادا نا کر سکنے پر خودکشی کر لی،اہلیان علاقہ کا سود خوروں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق اظہر کالونی قصور کے رہائشی ڈاکٹر عمران غوری کے غربت کے باعث حالات خراب تھے جس کی بناء پر انہوں نے سود پر پیسے لے رکھے تھے اور سود کی ادائیگی کرتے بھی رہے ہیں تاہم اس بار حالات خراب ہونے پر سود کی قسط کی ادائیگی نا کر پائے تھے
سود خور کا بار بار مطالبہ اپنی قسط کا تھا اور ان کا سود بڑھتا ہی جا رہا تھا جس پر دلبرداشتہ ہو کر عمران غوری نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
ان کی وفات پر اہلیان علاقہ میں سوگ کا سما ہے اور لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سود خور کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے اور پورے ضلع میں سود خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے
دوسری جانب شہریوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ عشر و زکوٰۃ کا محکمہ اپنے فرائض سرانجام نہیں دے رہا جس کے باعث لوگ سود خوروں سے قرضے لینے پر مجبور ہیں اول تو غرباء کو بلا سود قرضے دیئے جائیں دوم محکمہ عشر و زکوٰۃ قصور کا آڈٹ کروایا جائے کہ آج دن تک کس غریب کی مدد کی گئی ہے
تاکہ پتہ چلے اس محکمے کے لوگوں نے کتنے اربوں روپے اپنی جیبوں میں ڈالے ہیں

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم
#قصوریات

You may have missed