November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیرکلو کے سوشل میڈیا کے انچارج راجہ محمد رضوان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے

IMG-20250912-WA0293

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیرکلو کے سوشل میڈیا کے انچارج راجہ محمد رضوان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹر ملک معظم شیرکلو کی علاقہ تھل کے لیے ایک اور علم دوست کاوش شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے ۔ ان کی بھرپور مخلصانہ کوششوں کی وجہ سے یونیورسٹی آف لاہور کیمپس سرگودھا کی انتظامیہ نے تحصیل نورپورتھل کے طلباء و طالبات کو یونیورسٹی کیمپس کے لیے فری پک اینڈ ڈراپ کی سروس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے یہ اقدام نہایت مستحسن ہے کیونکہ اب علاقہ تھل کے دور افتادہ مواضعات اور ڈیرہ جات کے بچوں اور بچیوں کو حصول تعلیم کے لیے یونیورسٹی آف لاہور کیمپس سرگودھا میں مفت آمد و رفت کی سہولت میسر ہوگی اور یوں والدین کو بھی اس حوالے سے مالی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔ راجہ محمد رضوان نے کہا کہ ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کی اس علم دوست کاوش پر علاقہ بھر میں انہیں عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے ۔