November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے پبلک فورم کے انچارج

IMG-20250912-WA0321(1)

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے پبلک فورم کے انچارج ملک وقاص احمد بگھور نے کہا ہے کہ انشاءاللہ امسال بھی سالانہ تاریخی میلہ حضرت بابا سخی سیدن شاہ بخاری نورپورتھل پورے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کیا جائے گا ۔ وہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ میلہ بابا سخی سید ن شاہ بخاری کی تقریبات کو حتمی شکل دینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز اور چیف آفیسر ایم سی نعیم منظور کے ساتھ مرحلہ وار بتدریج علاقائی عمائدین کی میٹنگز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے تاکہ کے لوگوں کو مقامی سطح پر معیاری تفریح فراہم کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ امسال بھی سابقہ شاندار روایات کے مطابق تین روزہ تقریبات کے دوران عوام کو بہترین تفریح میسرآئے گی۔ ملک وقاص احمد بگھور نے کہا کہ سالانہ تاریخی میلہ حضرت بابا سخی سیدن شاہ بخاری کو پنجاب کی ثقافت میں ممتاز مقام حاصل ہے کیونکہ یہ ایک قدیمی میلہ ہے اور یہ علاقائ ثقافت کے رنگوں کو نمایاں کرنے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل انتظامیہ کے ساتھ حتمی پروگرام طے ہونے کے بعد میلے کی حتمی تیاریوں کا اعلان جلد کردیاجائے گا۔ ملک وقاص احمد بگھورنے مزید کہا کہ سالانہ میلہ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ہم تحصیل انتظامیہ کو اپنا بھرپور تعاون فراہم کریں گے ۔