سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر میں سیاہ بادلوں کیساتھ بارش کے بعدموسم خوشگوار ہوگیا، سیاہ بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی
سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر میں سیاہ بادلوں کیساتھ بارش کے بعدموسم خوشگوار ہوگیا، سیاہ بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ ،شہریوں نے تفریحی پارکوں کا رخ کرلیا،چٹ پٹے کھانوں کی دکانوں پررش تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں طرح سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں گذشتہ دو روز سے کبھی موسلا دھار تو کبھی ہلکی پھلکی ہونے والی بارش کے بعد منگل کے روز بھی الصبح تا سہہ پہر تک چلنے والی بارش کے بعد سکھر میں سیاہ بادل چھائے رہے اور ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ ساتھ بادلوں اور سورج کے درمیان چلنے والی آنکھ مچولی نے سکھر کا موسم انتہائی خوشگوار بنا دیا موسم خوشگوار ہونے پر تفریحی پارکوں میں شہریوں و فیملی کے ہمراہ رش امنڈ آیا جبکہ چٹ پٹے کھانے پینے کی دکانوں پر بھی شہریوں کا کافی رش دیکھائی دیا دوسری جانب سیپکو انتظامیہ کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی جاری رہی اور شہر کی اہم سڑکوں و شاہراؤں پر بھی برساتی پانی کھڑا دیکھائی دیا ۔