سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)ریلوے اسٹیشن و بکنگ آفس سکھر کے احاطے برساتی پانی جمع، مسافروں اور بکنگ کیلئے آنے والے شہریوں کو
سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)ریلوے اسٹیشن و بکنگ آفس سکھر کے احاطے برساتی پانی جمع، مسافروں اور بکنگ کیلئے آنے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا،شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر،وفاقی وزیر ریلوئے سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر میں دو روز سے تیز ہواؤں کیساتھ چلنے والی بارش کے باعث جہاں سکھر شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں وہی سکھر ریلوئے اسٹیشن اور اسکا بکنگ دفتر کا احاطہ بھی برساتی پانی جمع ہونے کی وجہ سے تالاب کا منظر پیش کررہا ہے،کئی فٹ کھڑے پانی کی وجہ سے ریلوئے ملازمین سمیت مسافر حضرات اور بکنگ کیلئے آنے والے شہریوں کو تکلیف اٹھانا پڑ رہی ہے لیکن افسوس نشاندہی پر بھی محکمہ ریلوئے سکھر ڈویژن کی مجرمانہ خاموشی و نااہلی کی وجہ سے برسات کا جمع ہوا پانی نکالا نہیں جا سکا ہے اس صورتحال پر شہری حلقوں میں گہری تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے وفاقی وزیر ریلوئے،ڈی ایس ریلوئے سمیت سکھر انتظامیہ و بلدیاتی نمائندگان سے مطالبہ کیا ہے کہ سکھر ریلوئے اسٹیشن کے باہر جمع برساتی پانی کی نکاسی کیلئے ہنگامی بنیادی پر اقدام کرکے شہریوں کو درپیش شکلات سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔