سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی سکھر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے سیپکو ریجن سکھر کی جانب سے اپنے
سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی
سکھر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے سیپکو ریجن سکھر کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں سکھر پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا۔ مظاہرین نے حکومت اور اداروں پر زور دیا کہ واپڈا کمپنیوں کی نجکاری فوری طور پر روکی جائے، ورنہ ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔احتجاجی دھرنے کی قیادت ریجنل سیکریٹری حاجی خلیل الرحمٰن ڈومکی، شجاعت حسین گھمرو، مقصود احمد ملاح، شمس الدین، خادم، نظر محمد میمن، عقیل احمد دایو، عبد المالک سومرو، اشفاق احمد مہر، عبد الخالق ساوند اور جاوید احمد عباسی سمیت دیگر رہنماؤں نے کی۔رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کمپنیوں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملازمین کو جبری برطرف کرنے، ان کے بچوں کو نوکریاں نہ دینے اور تنخواہوں میں غیر منصفانہ فرق برقرار رکھ کر مسائل بڑھا رہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھرتیاں فوری بحال کی جائیں، پیپکو احکامات کے تحت پینل اسپتالوں سے فوری معاہدے کئے جائیں، جبکہ لائن اسٹاف کو حادثات سے بچانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ اس کے ساتھ فیلڈ اسٹاف کو گاڑیاں، بکیٹ، ٹی اینڈ پی اور پی پی ای فراہم کی جائیں، جب کہ میٹر ریڈرز کو سنیپ الاؤنس اور اپ گریڈیشن دی جائے۔رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ’’دمادم مست قلندر‘‘ ہوگا۔ مزید کہا گیا کہ 17 ستمبر کو اسلام آباد ڈی چوک پر ملک گیر احتجاج کیا جائے گا، اور جب تک حکومت نجکاری کے فیصلے کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیتی، احتجاجی مظاہرے اور دھرنے جاری رہیں گے۔