جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ریونیواور دیگر کورٹ کیسز کے حوالے سے سماعت کی۔ اس موقع سی ای او ایم سی
جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ریونیواور دیگر کورٹ کیسز کے حوالے سے سماعت کی۔ اس موقع سی ای او ایم سی خوشاب سندس رابیل،رانا خرم ریڈر برانچ ڈپٹی کمشنر آفس، وکلاء اور درخواست گزار سائلین خود پیش ہوئے، سماعت کے دوران شکایت،رقبہ وگزاری، منسوخی پٹہ، رٹ پٹیشن ،شکایات نمبر داری، درستگی ریکارڈ پرموشن اور بحالی سروس اپیل کے کیسسز پیش کیے گئے اور کیسز پر جرح وبحث کی گئی ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ نے تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات صادر کیے اور ہدایت کی کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں ۔ ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے ہدایت کی کہ آج جو کیسسز سنیں گئے ان پر عملدرآمد کے حوالے سے آئندہ سماعت پر کیسوں کی پیروی نہ کرنے والے افراد کے کیسز کا یک طرفہ فیصلہ کر دیا جائے گا اورکوئی عذر قابل قبول نہ ہو گا ۔بیشتر سائلین کو کیسز کے دفاع اور ریکارڈ پیش کرنے کے لیے آئندہ سماعت تک کا وقت دے دیا گیا۔