November 17, 2026

*”کوئٹہ: میں غیر قانونی رکشوں کے اصل مالک ٹریفک پولیس ہی نکلے۔”*

Screenshot_2025-08-27_143926

*”کوئٹہ: میں غیر قانونی رکشوں کے اصل مالک ٹریفک پولیس ہی نکلے۔”*

*شہر میں ہزاروں غیر قانونی رکشے دوڑ رہے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے اکثر رکشے خود پولیس اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ملکیت نکلے۔*

*ذرائع کے مطابق ایک ’’نام نہاد چالان‘‘ پر پورا سال رکشے سڑکوں پر دوڑتے رہتے ہیں، مگر کسی کو پوچھنے کی جرات نہیں۔*

*عوام کے لیے سواری کہلانے والے رکشے اب پولیس افسران کا بزنس بن گئے ہیں، اور اسی بہانے غریب عوام کی واحد سہولت پر بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔*

*شہر میں ٹریفک جام اور بدترین رش کا سبب بننے والے ان غیر قانونی رکشوں کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور پولیس حکام نے بھی معنی خیز خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔*