November 17, 2026

*سوراب میں لیویز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، شہریوں کو ہدایات جاری۔*

Screenshot_2025-08-27_143926

*سوراب میں لیویز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، شہریوں کو ہدایات جاری۔*

*سوراب ڈپٹی کمشنر سوراب فیصل فہیم یوسفزئی اور ایس پی رحمت اللہ درانی کی ہدایات پر لیویز فورس اور پولیس نے نیشنل ہائی وے اور مرکزی بازار میں سخت سنیپ چیکنگ کی۔*

*کارروائی کے دوران مشکوک افراد اور گاڑیوں کی تلاشی لی گئی جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کالے شیشے لگی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔ موقع پر ہی کالے شیشے اتار دیے گئے تاکہ قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔*

*ڈپٹی کمشنر سوراب نے شہریوں کو متنبہ کیا کہ وہ ازخود اپنی گاڑیوں سے کالے شیشے ہٹا دیں، بصورت دیگر نہ صرف قانونی کارروائی ہوگی بلکہ انہیں غیر ضروری زحمت بھی اٹھانا پڑے گی۔*

*انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی عوامی تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے جاری ہے اور مستقبل میں بھی بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔*