*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ( )ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کی زیر صدارت پنجاب سیٹیز پروگرام کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سید جمیل حیدر شاہ، میونسپل کمیٹی، واپڈا، ہائی وے،
*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ( )ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کی زیر صدارت پنجاب سیٹیز پروگرام کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سید جمیل حیدر شاہ، میونسپل کمیٹی، واپڈا، ہائی وے، ایریگیشن سمیت دیگر محکموں کے افسران کی شرکت۔ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی سید جمیل حیدر شاہ اور میونسپل آفیسر انفرا سٹرکچر طلعت حسین نے ضلع میں جاری پی پی پراجیکٹس بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے ہدائیت کی کہ عوامی سہولت کے یہ منصوبے اپنی مثال آپ ہونے چاہییں اوکاڑہ سٹی کی مکمل سیوریج سکیم، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سمیت پی سی پی کے دیگر منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ میٹریل کی کوالٹی بہترین ہونی چاہیے انہوں نے ہدائیت کی کہ متعلقہ افسران منصوبوں میں استعمال ہونے والے مٹیریل کی جانچ کریں تاکہ یہ منصوبے دیر پا ہو سکیں اور عوم ان منصوبوں سے استفادہ کر سکیں۔