مریدکے سرکاری ہسپتال کے ٹھیکے انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے من پسند ٹھیکیداروں کو دے دئیے گئے کروڑوں روپے کے فنڈز کرپشن کی نظر ہونے کے امکان ہسپتال میں سہولیات کا فقدان شہریوں نے فنڈز آڈٹ کروانے کے ساتھ نئے ٹھیکے دینے پر انکوائری کا مطالبہ کر دیا تفصیل کیمطابق
مریدکے سرکاری ہسپتال کے ٹھیکے انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے من پسند ٹھیکیداروں کو دے دئیے گئے کروڑوں روپے کے فنڈز کرپشن کی نظر ہونے کے امکان ہسپتال میں سہولیات کا فقدان شہریوں نے فنڈز آڈٹ کروانے کے ساتھ نئے ٹھیکے دینے پر انکوائری کا مطالبہ کر دیا تفصیل کیمطابق ٹی ایچ کیو اسپتال مریدکے میں کروڑوں روپے فنڈز کرپشن کی نظر ہونے کے امکان ہسپتال میں بلڈنگ کی توڑ پھوڑ کر کے بلڈنگ محکمہ کے افسران اور سروے انجینئر کی ملی بھگت سے ناقص مٹیریل کا استعمال کرتے ہسپتال میں جگہ جگہ توڑ پھوڑ ٹف ٹائلز گرلز اور دیگر جگہوں پر بے وجہ فنڈز کا استعمال کر کے کاغذات میں سب فنڈ پورا کرکے کروڑوں روپے سرکار کو چونا لگانے کے انکشاف ہیں اور دوسری جانب ہسپتال کے متعدد ٹھیکے انتظامیہ کی ملی بھگت سے من پسند ٹھیکیداروں کو دے دئیے گئے طریقہ واردات میں کسی اخبار میں اشتہار لگوا کر فرضی ٹھیکیدار بٹھا کر من پسند ٹھیکیداروں کو پرسنٹیج طے کر کے ٹھیکے عطا فرما دئیے گئے جبکہ مقامی ٹھیکیدار اور میڈیا پرسن بے خبر ہیں شہریوں تاجروں ٹھیکیدار حضرات نے وزیراعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا ہیکہ فنڈز کا آڈٹ کروانے کیساتھ ہسپتال کے ٹھیکہ جات پر شفاف طریقہ کے برعکس من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے پر انکوائری کر کے محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے