November 1, 2026

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ( )ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کی دکانوں کی کرایہ پر نیلامی کے انعقاد کا سلسلہ جاری اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ

IMG-20240809-WA0150

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ( )ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کی دکانوں کی کرایہ پر نیلامی کے انعقاد کا سلسلہ جاری اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ سورٹھ مبشر، ضلع کونسل و میونسپل کمیٹی کے افسران، انجمن تاجران اور دکاندار بھی موجود تھے میونسپل کمیٹی کی مختلف بازاروں میں واقع 60 دکانوں اور ضلع کونسل پلازہ اور جناح سٹیڈیم کی مجموعی طور پر 57 دکانوں پر کرایہ پر نیلامی کی گئی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے کہا کہ نیلامی میں شفافیت کی بنیاد پر میرٹ پر پورا اترنے والے دکانداروں کو انکا حق ضرور دیا جائے گا۔ ممبر قومی سمبلی چوہدری ریاض الحق جج نے سرکاری دکانوں کی کرایہ پر نیلامی کے شفاف عمل کا جائزہ لیا اور نیلامی کے عمل کی نگرانی کرتے ہوئے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر انجمن تاجران کے نمائندوں نے میرٹ پر شہریوں کو کرایہ پر دکانیں الاٹ کرنے پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

You may have missed