November 2, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) سیپکو نے ڈائریکٹر جنرل کنزیومر افیئر ڈپارٹمنٹ نیپرا کے احکامات ہوا

IMG-20261102-WA0314

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) سیپکو نے ڈائریکٹر جنرل کنزیومر افیئر ڈپارٹمنٹ نیپرا کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے،15یوم میں طلب کردہ رپورٹ نو ماہ گزرجانے کے باوجود ارسال نہیں کی،تفصیلات کے مطابق تھاروشاہ کے سماجی کارکن محمد اسلم خانزادہ نے سیپکو کی جانب سے نیا ٹرانسفارمر نصب نہ کرنے کے خلاف ڈی جی کنزیومر افیئر نیپرا اسلام آباد کو شکایت ارسال کی تھی،جس پر ریجنل آفس NEPRAسکھر میں 16/03/2026کوہونے والی ہیرنگ میں روینیو آفیسر (RO)سیپکو نوشہروفیروز نے یقین دہانی کرائی تھی کہ نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کا پرپوزل مجاز اتھارٹی کی جانب سے منظوری کے فائنل اسٹیج پر ہے اور جلد ہی نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کا مسئلہ حل کردیا جائے گا۔24/03/2026کو ڈائریکٹر جنرل ہیڈ آف کنزیومر افیئر ڈپارٹمنٹNEPRA اسلام آباد کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو سکھر کو لیٹر نمبر TCD 11/1095-2026ارسال کرکے 15یوم میں رپورٹ طلب کی گئی تھی مگر 09 ماہ سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود ابھی تک سیپکو کی جانب سے نیا ٹرانسفارمر نصب نہیں کیا گیا ہے،اور نہ ہی نیپرا کو رپورٹ ارسال کی ہے،سماجی کارکن محمد اسلم خانزادہ نے چیئرمین نیپرا اور ڈائریکٹر جنرل کنزیومر افیئر ڈپارٹمنٹ نیپرا سے مطالبہ کیا ہے کہ سیپکو کی جانب سے مسلسل ٹال مٹول سے کام لینےNEPRAکی ہدایات پر عمل نہ کرنے کا سخت نوٹس لیا جائے اور نئے ٹرانسفارمر کی جلد ازجلدتنصیب کے سلسلے میں کاروائی کی جائے