پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ بنگلہ دیش کے دوران بروز اتوار ڈھاکا اور اسلام آباد کے مابین اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وہ اپنے طویل عرصے سے کشیدہ تعلقات کو بہتر بنائیں گے، جن میں تجارتی
پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ بنگلہ دیش کے دوران بروز اتوار ڈھاکا اور اسلام آباد کے مابین اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وہ اپنے طویل عرصے سے کشیدہ تعلقات کو بہتر بنائیں گے، جن میں تجارتی تعلقات میں اضافہ بھی شامل ہے۔ تاہم ڈھاکا نے کہا کہ ایک اہم مسئلہ، یعنی پاکستان سے معافی کا مطالبہ اب بھی ’غیر حل شدہ‘ ہے۔ ڈھاکا کے امور خارجہ کے مشیر محمد توحید حسین نے کہا کہ معافی کا مسئلہ حل نہیں ہوا، تاہم دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ہے، ’’ ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ باقی مسائل کو حل کرنا ضروری ہے تاکہ وہ ہمارے تعلقات میں رکاوٹ نہ بنیں۔‘‘