November 17, 2026

ارجنٹ پریس ریلیز چناب کالج جھنگ کی تاریخ ساز کامیابی،حجاب زہرا نے پنجاب بھر میں جماعت نہم کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کی

IMG-20250821-WA0305

ارجنٹ پریس ریلیز
چناب کالج جھنگ کی تاریخ ساز کامیابی،حجاب زہرا نے پنجاب بھر میں جماعت نہم کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کی
جھنگ ( ):شاندار تعلیمی روایات کے حامل تعلیمی ادارے چناب کالج جھنگ کے طلبہ و طالبات نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے سالانہ امتحان کلاس نہم (میٹرک پارٹ ون) میں اپنی غیر معمولی کارکردگی سے ایک اور سنگ میل عبور کیا۔
چناب کالج جھنگ کی قابلِ فخر طالبہ حجاب زہرا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پورے 555/555 نمبر حاصل کیے اور نہ صرف فیصل آباد بورڈ بلکہ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس شاندار کامیابی کے ساتھ ساتھ کالج کے مزید 316 طلبہ و طالبات نے اے پلس گریڈ حاصل کیا جو کہ ادارے کے فاضل اساتذہ کی محنت، لگن اور اعلیٰ تدریسی معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس موقع پر منعقدہ پُروقار تقریب میں ڈپٹی کمشنر جھنگ و چیئرمین جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ علی اکبر بھنڈر مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے پوزیشن ہولڈرز اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اسناد اور نقد انعامات پیش اور مزید وظائف کے اعلان بھی کیے۔
ڈپٹی کمشنر جھنگ نے پرنسپل چناب کالج جھنگ پروفیسر محمد عمران نیک کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی بصیرت افروز قیادت کو سراہا۔ انہوں نے اساتذہ کی انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے والدین کو بھی مبارکباد دی اور طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ اپنی محنت اور جستجو کو مزید جاری رکھیں تاکہ مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیاں حاصل کرسکیں۔