خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن خوشاب میں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن خوشاب میں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈسٹرکٹ خوشاب ملک امتیاز احمد سوبھی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ ہذا میڈم حفصہ حبیب نے کی ۔ تقریب میں ٹیچنگ سٹاف اور طالبات نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر چیف گیسٹ ملک امتیاز احمد سوبھی نے پرچم کشائی کی ۔دوران تقریب طالبات نے یوم آزادی کے حوالے سے مختلف موضوعات پر تقاریر کیں۔ ملی ترانے اورشاندار ٹیبلو شو پیش کر کے شرکائے محفل سے خوب داد و تحسین وصول کی ۔ پرنسپل میڈم حفصہ حبیب نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے مہمان خصوصی کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا اور تاریخ پاکستان اور تحریک پاکستان کے موضوع پر تفصیلا ” روشنی ڈالی ۔ بعد ازاں مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک امتیاز احمد سوبھی نے پرنسپل کے ہمراہ قومی شجرکاری مہم کے تحت کالج کے احاطہ میں پودے بھی لگائے ۔