سالانہ جشن آزادی کبڈی ٹورنامنٹ نورپورتھل خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
سالانہ جشن آزادی کبڈی ٹورنامنٹ نورپورتھل
خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
علاقہ تھل میں سالہا سال سے جشن آزادی کی مناسبت سے 14 اگست کو شاندار کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ جس میں پنجاب کی مایہ ناز کبڈی ٹیمیں بھرپور طریقے سے حصہ لے کر اپنے خوبصورت کھیل سے شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد کو محظوظ کرتی ہیں ۔ امسال بھی یہ سالانہ کبڈی ٹورنامنٹ بڑی دھوم دھام سے نورپورتھل میں منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پرخان کبڈی کلب نورپور تھل کے چیف آرگنائزر خان شہباز خان پٹھان اور حافظ محمد رمضان چھینہ نے ایک شاندار کبڈی میچ کا انعقاد کیا، جس میں مقامی کمیونٹی نےبڑے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ اس خوبصورت ایونٹ میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ملک وقاص احمد بگھور ، علاقہ تھل کی نامور ہردلعززیز سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ، معروف معالج ڈاکٹر نوید ہاشم، سوشل ورکر راجہ شوکت علی ، نمبردار راجہ محمد دین ،سردار نصر اللہ بمب اور نمبردار ملک اسد عباس بگھور نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ جنہوں نے نہ صرف اس کھیل کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا بلکہ کھیلاڑیوں کی بھرپور طریقےسے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں انعامات و اعزازات سے بھی نوازا۔
یہ کبڈی میچ ہر سال کی طرح سالانہ جشن آزادی کا خاص حصہ بنتا جا رہا ہے، جس کا علاقہ تھل میں مقصد نہ صرف کھیلوں کو فروغ دینا بلکہ نوجوانوں میں مثبت و تعمیری سوچ اورصحت مند مقابلہ، ٹیم ورک اور محنت کی قدر کو اجاگر کرنا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سالانہ کبڈی ٹورنامنٹ کے روح رواں ملک حافظ محمد رمضان چھینہ اور شہباز خان پٹھان کی محنت اور جذبہ کی بدولت یہ ایونٹ نہایت منظم انداز میں منعقد ہوا، جہاں نہ صرف علاقہ بھر کے کھیلاڑیوں نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا بلکہ شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں بھرپور شرکت کی۔
مہمانان گرامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کھیل کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ علاقہ تھل میں کبڈی جیسے روایتی کھیلوں کو بچانا اور آگے بڑھانا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کھیلاڑیوں کو حوصلہ دیا کہ وہ محنت جاری رکھیں اور ملک و قوم کے نام کو روشن کریں۔ خاص طور پر ملک وقاص احمد بگھور، ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ اور نمبردار ملک اسد عباس بگھور نے کھیلاڑیوں کو خصوصی انعامات دیتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا، جس سے کھیلاڑیوں کا حوصلہ مزید بڑھ گیا۔ اگر اس صحت مند سرگرمی کا بغور جائزہ لیا جاءے تو کہا جا سکتا ہے کہ یہ کبڈی میچ صرف ایک کھیل کا مقابلہ نہیں تھا بلکہ ایک سماجی میل جول اور اتحاد کا ذریعہ بھی ثابت ہوا۔ وسیعچو عریض صحراءے تھل کے مختلف دوردراز مواضعات اور ڈیرہ جات سے آئے ہوئے لوگوں نے اس موقع پر آپس میں میل ملاپ کیا، جس سے کمیونٹی میں محبت اور بھائی چارے کا جذبہ پروان چڑھا۔ ہر کھیلاڑی نے اپنے بہترین انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا اور خوب داو پیچ دکھائے ، جس کی وجہ سے مقابلہ نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز رہا۔ شائقین کبڈی ان کے خوبصورت اور پرجوش کھیل سے خوب محظوظ ہوتے رہے اور انہوں نے انہیں دل کھول کر جہاں داد دی وہاں انہیں انعامات سے بھی نوازتے رہے ۔
آخر میں اس تقریب کا اختتام ایک یادگار انعامی تقریب کے ساتھ کیا گیا ۔جس میں مہمانان خصوصی ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ملک وقاص احمد بگھور، نامور سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ اور نمبردار ملک اسد عباس بگھور نے بہترین کھیلاڑیوں کو شیلڈز، ٹرافیاں اور بقد انعامات سے سرِفراز کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کبڈی ٹونامنٹ آرگنائزرز ملک حافظ محمد رمضان چھینہ اور محمد شہباز خان پٹھان نے کہا کہ یہ محض کھیلوں کی محفل نہیں بلکہ نوجوانوں کی ترقی اور مستقبل کی تعمیر کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ آئندہ بھی کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔واضح رہے کہ یہ ایونٹ نہ صرف جشن آزادی کی خوشیاں دوبالا کرنے کا باعث بنا بلکہ اس نے نوجوانوں میں کھیلوں کا جذبہ پیدا کیا اور کمیونٹی کو بھی ایک خوبصورت اور معیاری تفریح فراہم کی۔ حافظ محمد رمضان چھینہ، محمد شہباز خان پٹھان ، ملک وقاص احمد بگھور، ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ اور نمبردار ملک اسد عباس بگھور کی کوششیں واقعی قابلِ صد ستائش و لائق تحسین و آفرین ہیں، جنہوں نے اپنی محنت سے کھیلوں کو نئی شناخت دی۔ اس طرح کے پروگرامز سے جہاں کھیلوں کے شوقین خوش ہوتے ہیں، وہیں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملتا ہے اور قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ دریں اثناء کوآرڈینیٹر ملک وقاص احمد بگھور، ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ اور نمبردار ملک اسد عباس بگھور نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ہم سب کو علاقہ تھل میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ہماری نوجوان نسل تعمیری اور مثبت سرگرمیوں کو اپنا کر ایک بہترین معاشرے کی تشکیل میں اپنا اہم کردار ادا کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ حافظ ملک محمد رمضان چھینہ، اور محمد شہباز خان پٹھان کی طرح ہمارے دیگر نوجوانوں کو بھی اگے آنا چاہیے اور علاقہ تھل کے تمام مواضعات اور دیہات میں اسی طرح کے خوبصورت کھیل ہونے چاہیں انشاءاللہ اس حوالے سے ہم ان کی بھرپور سرپرستی کریں گے اور اپنا پورا تعاون ان کے ساتھ جاری و ساری رکھیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے علاقہ تھل کی مٹی بڑی زرخیز ہے اور یہاں کا ٹیلنٹ خاص اہمیت کا حامل ہے ۔ یہاں کے نوجوانوں نے عالمی سطح پر اپنی اعلی ا خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور اس وقت وطن عزیز کے طول و عرض میں مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے منسلک ہو کر یہاں کے نوجوان ملک و قوم کی خدمت کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔ انشاءاللہ ہمارا یہ علاقہ تھل تیزی سے ترقی کی منازل طے کرے گا اور ہم اپنی نوجوان نسل میں صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے ان کے جذبہ ء مسابقت کو فروغ دینے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔