October 28, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) مقامی نجی سکول میں جشن آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد ، پی پی پی سرگودھا ڈویژن لیڈیز ونگ کی صدر گوہر

IMG-20250815-WA0300

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) مقامی نجی سکول میں جشن آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد ، پی پی پی سرگودھا ڈویژن لیڈیز ونگ کی صدر گوہر جمال کی بطور مہمان خصوصی شرکت ۔ ضوفشاں پبلک ہائی سکول خوشاب کے زیر اہتمام پاکستان کے 78ویں جشن آزادی کے حوالے سے ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جس کی مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی سرگودھا ڈویژن لیڈیز ونگ کی صدر گوہر جمال تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف گیسٹ گوہر جمال نے کہا کہ 14 اگست کا دن وطنِ عزیز پاکستان کیلئے صرف ایک تاریخی دن نہیں بلکہ ایک نظریے، ایک قربانی، اور ایک جدوجہد کی علامت ہے۔ ہر سال جب یہ دن آتا ہے تو پوری قوم اپنے اندر ایک نئی روح، ایک تازہ ولولہ، اور ایک امید کیساتھ اسے مناتی ہے۔سکول ہذا کی آج کی تقریب محض ایک رنگا رنگ تقریب نہیں ہے بلکہ ایک نظریاتی پیغام ہے، ایک عہد کی تجدید ہے ۔دوران تقریب بچوں نے تحریکِ پاکستان پر مبنی خاکے پیش کیے اور تحریکِ پاکستان کے موضوع پر مدلل تقریریں کیں۔سکول کی انتظامیہ اور بچوں نے چیف گیسٹ گوہر جمال کے ساتھ ملک کر آزادی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی گوہر جمال نے میٹرک کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر نے والے طلباء کو انعامات سے بھی نوازا۔