نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ایم سی آفس نورپور تھل میں بھی جشن آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ایم سی آفس نورپور تھل میں بھی جشن آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس عدیل شکور اور ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ملک وقاص احمد بگھور نے پرچم کشائی کی جبکہ پولیس اور ریسکیو کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ بعد ازاں ایم سی آفس نورپور تھل میں جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا ۔ جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ اس پر وقار تقریب میں چیف آفیسر ایم سی سمیت صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان، نمبردار ملک اسد عباس بگھور اور دیگر مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی ۔