سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ میں پیشنٹ ویلفئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی جشن آزادی ملی
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ میں پیشنٹ ویلفئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا ۔ اس حوالے سے اے سی شازیہ رحمان رحمان مہمان خصوصی تھیں۔ اس موقع پر ماریہ امداد ایم ایس سہیل أرتھر سوشل ویلفئر افسر سوہل ایڈمن اور ڈاکٹر چوہدری محمدادریس فنانس سیکرٹری پیشنٹ ویلفئر سوسائٹی نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ دریں اثناء پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے فنانس سیکرٹری ڈاکٹر محمد ادریس نے میڈیا کو بتایا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہماری تنظیم دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے کیونکہ ہمارے نزدیک خدمت خلق ہی سے خوشنودی ءخداوندی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ہمارے تمام اراکین اور معاونین کا کردار قابل تعریف ہے ۔ ڈاکٹر محمد ادریس کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم ہر سال یوم آزادی ملی جوش و جذبہ سے مناتی ہے اور انشاءاللہ ہم اس شاندار روایت کو برقرار رکھیں گے ۔