عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ) مارواڑی بھٹی جماعت پاکستان کی جانب سے جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر علاقے کے لوگوں کے لئے مفت ایمبولینس سروس کی سرمنی تقریب منعقد کی گئی
عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ) مارواڑی بھٹی جماعت پاکستان کی جانب سے جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر علاقے کے لوگوں کے لئے مفت ایمبولینس سروس کی سرمنی تقریب منعقد کی گئی
مارواڑی بھٹی جماعت پاکستان کی جانب سے جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر علاقے کے لوگوں کے لئے مفت ایمبولینس اوپننگ سرمنی کی تقریب اللّٰہ والا چوک پر منعقد کی گئی جس میں چیئرمین ٹاون کمیٹی حاجی شکیل احمد باجوہ ایس ایچ او کنری افتخار احمد باجوہ سماجی رہنما ڈاکٹر منصور احمد باجوہ مارواڑی بھٹی برادری کے بزرگوں اور شہریوں کراچی ۔ حیدرآباد ۔ میٹھی ۔ سلام کوٹ ۔۔ میرپور خاص ۔ کنری ۔ اور گرد ونواح سے آئے ہوئے لوگوں مارواڑی بھٹی جماعت پاکستان کے ذمہ داران ۔ ممبران ۔ ہمدرد ۔ دوست احباب نے شرکت کی اس موقع پر مارواڑی بھٹی جماعت پاکستان کے چیف و چیئرمین آصف عمران نےکہا کہ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ آج کا پروگرام بہت ہی شاندار اور کامیاب ہوا ۔۔۔ اور ایک خواب شرمند تعبیر ہؤا ۔۔۔ اور مارواڑی بھٹی قوم کا سر فخر سے بلند ہوا مارواڑی بھٹی جماعت پاکستان کی جانب سے علاقے کے لوگوں کے لئے مفت ایمبولینس سروس کا افتتاح کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ میں آج پرانے نئے تمام دوست احباب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ اس پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والے میری قوم تمام نوجوانوں کو جنھوں نے شب روز محنت کی ۔۔ ڈونش جمع کیا اور ایک بڑا سنگ میل آسانی سے عبور کیا ۔۔۔ یہ ہے ہماری یہکجتی ۔ اتحاد ۔ محبت ۔ خلوص کا نتیجہ ۔۔۔ جو آج ہماری قوم کنری کی نمبر ون قوم قرار پائی ۔۔۔ دیگر قوموں نے بھی آج سر خم تسلیم کیا کہ مارواڑی بھٹی قوم واقعی مثالی قوم ثابت ہوئی ہے ۔۔۔ یہ ہی ہم سب کا خواب ہے اور تھا ۔۔۔ آج الحمدللہ ہم نے اپنی محنت اور کردار سے آپس کے اتحاد سے ۔۔ ناممکن ۔۔۔ کو ممکن کر دیکھایا اور اپنی قوم کی حیثیت کو منوایا ۔۔۔ میری آج اس فتح اور جشن آزادی پر قوم سے ہاتھ جوڑ کر گزارش ہے ۔۔ ہم سب آپس کے اختلاف ۔ رنجش ۔ انا پرستی ۔ کو پس پشت ڈال کر ۔۔۔ ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر ۔۔۔ محبت و اتحاد کی ایک نئی تاریخ کو رقم کر دیں تقریب سے مارواڑی بھٹی جماعت کے سابقہ چیف رمضان چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارواڑی بھٹی جماعت پاکستان نے پہلے منشیات بحالی مرکز پر کام کر کے 70 کے قریب غریب منشیات کے عادی افراد کے علاج و معالجے کے ساتھ انہیں منشیات کی لعنت سے چھٹکارا پانے میں مدد کی اب علاقے کے لوگوں کے لئے مفت ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا ہے جس سے علاقے کے لوگ مستفید ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ مارواڑی بھٹی جماعت پاکستان مذید لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے