310

غیر مسنون اعمال پر ثواب کی نیت سے عمل* ہفتہ 22 جون 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*غیر مسنون اعمال پر ثواب کی نیت سے عمل*

ہفتہ 22 جون 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

اللہ تعالی کے ہاں فقط مسنون اعمال ہی قبول کۓ جائیں گے اور غیر مسنون اعمال رد کر دیۓ جائیں گے۔

دین وہی ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم لے کر آئے اور جو لوگوں نے اپنی عقل سے گھڑ لیا وہ دین ہرگز نہیں اسے بدعت کہیں گے۔

آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی آگ میں ڈالی جاۓ گی۔

جہاں تک ایسے عمل کرنے میں کیا حرج کا تعلق ہے؟ تو معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ نماز فجر تین رکعتیں کیوں نہیں پڑھ لیتے اس میں حرج ہی کیا ہے؟
لیکن نہیں کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے دو ہی رکعت پڑھی ہیں اس لئے مسلمانوں پر نماز فجر کی بس دو ہی رکعت فرض ہیں

فرمان ربانی ہے کہ
“اللہ اور اس کے رسول سے آگے مت بڑھو”

اللہ تعالی سے دعاء ہے کہ یا اللہ ہمیں کتاب و سنت پر من و عن عمل کرنے کی توفیق عطا فرما اور دین میں بدعات سے محفوظ فرما۔

آمین یا رب العالمین برحمتک استغیث
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں