November 15, 2026

قصور شہر کے بیشتر اندرون علاقوں میں نجی وائی فائی انٹرنیٹ سروس معطل، شہری پریشان

Screenshot_2026-11-12_034550.250

قصور
شہر کے بیشتر اندرون علاقوں میں نجی وائی فائی انٹرنیٹ سروس معطل، شہری پریشان

شہر قصور کے بیشتر اندرون علاقوں میں گزشتہ تین روز سے نجی وائی فائی انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

انٹرنیٹ سروس کی مسلسل بندش سے طلبہ، کاروباری افراد، فری لانسرز اور گھروں سے آن لائن کام کرنے والے شہری متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین دن سے وائی فائی سروس دستیاب نہ ہونے کے باعث روزمرہ امور، آن لائن تعلیم اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں

متاثرہ شہریوں نے متعلقہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انٹرنیٹ کی بندش کی وجوہات فوری طور پر واضح کی جائیں اور سروس کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے