October 28, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) جشن آزادی 14 اگست کے سلسلے میں خوشاب کی تحصیل نورپور تھل میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس پروقار

IMG-20250813-WA0204

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) جشن آزادی 14 اگست کے سلسلے میں خوشاب کی تحصیل نورپور تھل میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس پروقار تقریب میں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز، سوشل ویلفیئر آفیسر زریاب فاطمہ، ایم سی کے چیف آفیسر نعیم منظور ،کوآرڈینیٹرز ٹو ایم این اے ملک وقاص احمد بگھور، انجینیئر ملک طاہر ندیم بگھور اور معروف سماجی شخصیت نمبردار ملک اسد عباس بگھور بھی زینت محفل تھے ۔
اس موقع پر ڈی سی فروہ عامر نے جشن آزادی کا کیک کاٹا اور آتشبازی کا مظاہرہ بھی دیکھا۔ شرکائے تقریب شاندار آتش بازی سے خوب محظوظ ہوئے۔ واضح رہے کہ
امسال روایات سے ہٹ کر 14اگست کی خوشیاں منائی جارہی ہیں۔
معرکہ حق نے جشن آزادی کی خوشیوں کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔