October 28, 2026

انٹرینشنل یونین آف رائٹرز بہاولپور ڈویژن کی تقریب حلف برداری خصوصی تحریر : راجہ نورالہی عاطف

IMG-20250811-WA0277(1)

انٹرینشنل یونین آف رائٹرز بہاولپور ڈویژن کی تقریب حلف برداری

خصوصی تحریر : راجہ نورالہی عاطف

انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز
بہاولپور ڈویژن کے صدر ڈاکٹر ایڈووکیٹ خضر حیات خان کی دعوت پر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی مرکزی و صوبائی قیادت نے حاصل پور کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر
بہاولپور ڈویژن کے اضلاع اور تحصیلوں کی تقریب حلف برداری اور نوٹیفیکیشن دینے کی پروقار تقریب منعقد کی گئ۔ جس میں چیئرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز زبیر احمد انصاری، صدر ثمینہ طاہر بٹ، ممبر ایگزیکٹو کونسل سپریم کونسل ریحانہ عثمانی، جنرل سیکریٹری طاہر تبسم درانی، مرکزی نائب صدور میں نائب صدر نمرہ ملک، نائب صدر ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ، نائب صدر میاں محمد اصغر بھٹی، نائب صدر جنوبی پنجاب امجد جاوید، صدر پنجاب ذوہیب رمضان بھٹی، صدر لاہور خواتین ونگ نبیلہ اکبر، صدر یوتھ ونگ فلک زاہد، ممبر صفیہ خاتون، ممبر طارق عزیز انصاری اور ان کی اہلیہ نے لاہور سے خصوصی طورپر شرکت کی۔ اس مو قع پر مرکزی باڈی کا پرتپاک استقبال پھولوں کے گلدستے ، پھولوں کے ہار اور گل پاشی سے کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھی گئی۔ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کےچیئرمین زبیر احمد انصاری کی زیر صدرات تقریب حلف برداری ہوئی اور مختلف شہروں کی باڈیز نے حلف لیا ۔جن میں شامل تحصیل حاصل پور، تحصیل خیر پور ٹامیوالی، تحصیل احمد پور شرقیہ، تحصیل منڈی یزمان، تحصیل لیاقت پور، تحصیل خان پور، تحصیل صادق آباد، تحصیل رحیم یار خان، ضلع رحیم یار خان، تحصیل چشتیاں، تحصیل فورٹ عباس، تحصیل ہارون آباد، تحصیل منچن آباد، تحصیل بہاولنگر اور ضلع بہاولنگر کی تمام کابینہ شامل ہے۔
حاصل پور، بہاولپور کی قیادت نے شاندار استقبال کیا۔ معروف ناول نگار امجد جاوید نائب صدر جنوبی پنجاب اور ادب دوست شخصیت ملک محمد حسین نے مرکزی قیادت کا شاندار استقبال اور ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا۔ بعدازاں جنوبی پنجاب میں پہلا تنظیمی پوڈ کاسٹ ہوا۔جوچیئرمین زبیر احمد انصاری کا ریکارڈ ہوا۔ اس کے بعد انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز بہاولپور ڈویژن آفس کا افتتاح کیاگیا ۔ اس موقع پر صدر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر ایڈووکیٹ خضر حیات خان کی طرف سے شاندار ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے بعد پریس کلب کا وزٹ بھی کیا گیا۔ ایک کامیاب اور یادگار تقریب کے اہتمام کرنے پر مرکزی قیادت نے ڈاکٹر ایڈووکیٹ خضر حیات خان اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی فعالیت کے لیے کی گئی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا۔