کھلا خط براے صدر، اکادمی آف ادبیات محترمہ نجیبہ عارف صاحبہ
کھلا خط
براے صدر، اکادمی آف ادبیات
محترمہ نجیبہ عارف صاحبہ
ادب کا گھر میرٹ پہ چلتا ہے، سفارش پر نہیں، مگر اکادمی آف ادبیات میں مشاعروں کی دعوتیں، ایوارڈز اور اعزازات چند مخصوص حلقوں تک محدود ہیں، اصل لکھاری کھڑے رہ جاتے ہیں، سفارشی لوگ کرسیوں پر براجمان.
یہ ادارہ عوام کے ٹیکس سے چلتا ہے، کسی ادبی ٹولے کی جاگیر نہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہر فیصلے کا معیار، جیوری کے نام اور فنڈز کی تفصیل عوامی ریکارڈ پر لای جاے ورنہ یہ ادارہ اپنی ساکھ کھو دے گا.
ادب عزت چاہتا ہے اور عزت شفافیت سے آتی ہے.
ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
14 اگست 2025