October 29, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت کیڈٹ کالج کی 36 ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری

IMG-20250812-WA0329

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت کیڈٹ کالج کی 36 ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج اور ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید سمیت پرنسپل کیڈٹ کالج پروفیسر عامر رؤف سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، پرنسپل کیڈٹ کالج نے نئے ہاسٹل بلاک کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی کاموں بارے تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے کیڈٹ کالج میں طالب علموں کو بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات والے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا، اس موقع پر کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کیڈٹ کالج کے اخراجات کے لیے بجٹ اور ڈویلپمنٹ کے کاموں کی منظوری دی، کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج نے نئے ہاسٹل بلاک کا افتتاح بھی کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نئے بلاک کی تعمیر سے کیڈٹ کالج کے طالب علموں کو سہولت میسر ہوگی اور ان کے رہائش کے مسائل میں کمی آئے گی، کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ کیڈٹ کالج میں طالب علموں کو اعلیٰ معیار تعلیم فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو چاہیے کہ ملکی تعمیر و ترقی کے لیے سخت محنت کریں اور نئی ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کو فروغ دیتے ہوئے آگے بڑھیں اور ملکی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا منفرد کردار ادا کریں۔