October 30, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کا ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج کے ہمراہ اوکاڑہ میڈیکل کالج کی سائٹ کا وزٹ، اس موقع پر

IMG-20250812-WA0328

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کا ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج کے ہمراہ اوکاڑہ میڈیکل کالج کی سائٹ کا وزٹ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے اوکاڑہ میڈیکل کالج کی تعمیر کے لیے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی، کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے عوامی سہولت کے بے مثال منصوبے کے لیے جلد از جلد اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج کی تعمیر سے پہلے اوکاڑہ کا درینہ خواب پورا ہو جائے گا، جدید سہولیات سے آراستہ اوکاڑہ میڈیکل کالج کی تعمیر کے سلسلہ میں جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جائیں، ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ اوکاڑہ کی عوام کے لیے میڈیکل کالج کا قیام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شاندار تحفہ ہے جس کی تعمیر سے طالب علموں کو میڈیکل کی تعلیم کے لیے دور دراز نہیں جانا پڑے گا بلکہ ان کو گھر کی دہلیز پر بہترین تعلیمی سہولیات میسر ہو سکیں گی۔