*برائیڈل سوٹ بنک* میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
*برائیڈل سوٹ بنک*
میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
پیاساتھر کے نام سے 3 سال پہلے تھر کے صحرا میں گاؤں گاؤں پانی پہنچانے کا کام شروع کیا تھا ۔ بس میں نے تو 10 سولر کنویں لگائے تھے کہ دوست احباب میرے بچے اور رشتہ داروں نے اب تک 147 کنویں لگوا کر 176 گاؤں تک پانی پہنچوا دیا ۔
دو ماہ پہلے میں نے اپنی بیگم ۔ بیٹی اور انکی سکھی سہیلیوں کی مدد سے سندھ میں اپنے غازی بھائیوں اور شہیدوں کی بیٹیوں کیلئے شادی کا جوڑا اور سلائی مشین کا تحفہ پیش کرنے کو صرف 10 عروسی جوڑے اور 10 سلائی مشینیں لیکر برائڈل سوٹ بنک قائم کیا ۔ ایک بچی کا فون آیا کہ انکل میں کسی غازی یا شہید کی بیٹی تو نہیں ہوں مگر بیٹی تو ہوں ناں ۔ مجھے بھی شادی کا تحفہ چاہیے ۔
اسی دن پوسٹ لگادی کہ ہر ضرورتمند بیٹی رازداری سے ایڈریس بھیج دے ۔ آج خوشی تب ہوئی جب صوابی میں ایک یتیم بچی کو شادی کیلئے جوڑا بھجوایا ۔
اللہ بھلا کرے ملتان سے ہمارے بزرگ غازی کرنل ظفر گوندل کا جنہوں نے 6 عروسی سوٹ اور 100 لان سوٹ بھجوا دئیے کہ ہر بچی کو عروسی جوڑے کے ساتھ دو لان سوٹ بھی شامل کردیں .
لگتا ہے کنویں لگانے کی طرح اس پروجیکٹ میں بھی بس سہولت کار رہ جاؤنگا۔
زرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
*وڈیو ضرور دیکھیں*
*خاک سا خاکی*