October 30, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت فری طبی سہولیات کے فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے

IMG-20250812-WA0326

ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت فری طبی سہولیات کے فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی خصوصی ہدایت پر عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ اسی سلسلے میں، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دو روزہ مفت صحت کیمپ کا آغاز کیا گیا۔ اس کیمپ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عدیل عارف نے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے کہا کہ یہ صحت کیمپ جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کا حصہ ہے جس کا مقصد عوام کو صحت کی بہترین سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس دو روزہ کیمپ میں ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی جیسے امراض کی تشخیص کے لیے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم موجود ہے۔ یہ ٹیم مریضوں کی سکریننگ کے بعد انہیں مفت ادویات بھی فراہم کرے گی۔اس کے علاوہ، کیمپ میں حفظان صحت کے اصولوں کے بارے میں بھی آگاہی دی جائے گی اور ہسپتال میں داخل مریضوں کو صحت کے حوالے سے کونسلنگ فراہم کی جائے گی۔ انہیں حفظان صحت پر مشتمل گفٹ ہیمپرز بھی دیے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس مفت صحت کیمپ کا فائدہ اٹھانے کے لیے ہسپتال ضرور آئیں۔