جنازے کے شرعی مسائل اتوار 10 اگست 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
جنازے کے شرعی مسائل
اتوار 10 اگست 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
اور مسلمانوں کی کثیر تعداد ثواب اور اجر کی نیت سے انہیں کئے جارہی ہے۔ زیارت قبور کے سلسلے میں اس افسوسناک حقیقت سے کون واقف نہیں کہ وطن عزیز کے صوبہ سندھ میں ”لواری” کے مقام پر ایک مزار السا بھی ہے جہاں سال بہ سال حج ادا کیا جاتا ہے۔ مزار کا طواف کرنے کے بعد باقاعدہ قربانی دی جاتی ہے۔ یہ اعزاز بھی نظریاتی بنیادوں پر قائم ہونے والی دنیا کی واحد ریاست اسلامی جمہوریہ پاکستان کو حاصل ہے کہ اس کے ایک شہر پاکپتن (ضلع ساہیوال میں ایسا مزار بی موجود ہے جہاں اللہ کے ایک نیک اور صالح بندے کی قبر پر مزا کے ساتھ بہشتی دروازہ (باب جنت) تعمیر کیا گیا ہے جو سال بہ سال زائرین کے لئے کھولا جداتا ہے، ایک طرف نذرانے پیش کئے جاتے ہیں اور دوسری طرف جنت کی ضمانتیں مہیا فرمائی جاتی ہیں۔ عام آدمی سے لے کر امراء اور وزراء تک سب کے سب آنکھیں بند کر کے دونوں ہاتھوں سے دین و دنیا کی دولت اس ایمان اور یقین کے ساتھ لٹاتے چلے جاتے ہیں کہ ہم نے باب جنت سے گزر کر واقعی اللہ کی جنت حاصل کر لی ہے۔
زیارت قبور کا ایک اور المناک پہلو یہ ہے کہ اللہ کے وہ نیک اور متقی بندے جو ساری عمر مخلوق خدا کو اسلامی طریقوں کے مطابق پاک صاف اور ستھری زندگیاں بسر کرنے کی تعلیم دیتے رہے ، لوگوں کو شرم و حیاء، عصمت و عفت کا درس دیتے رہے ، انہیں کے مرقدوں اور مزاروں کو آج منشیات کے کاروباری مراکز اور فحاشی و بے حیائی کے اڈے بنا دیا گیا ہے۔ پاکستان کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں مزاروں اور خانقاہوں پر جنم لینے والی داستانیں سنیں تو کلیجہ منہ کو آتا ہے ۔ لوگ سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھتے اور کانوں سے سنتے ہیں لیکن ایمان کے ضعف اور عقیدے کے بگاڑ کا یہ عالم ہے کہ پھر بھی ثواب دارین حاصل کرنے کے لئے کھنچے چلے آتے ہیں۔
قارئین کرام ! غور فرمائیں کہ جنازے کے مسائل میں دین کے نام پر شامل کئے گئے رسم و رواج، بدعات اور شرک کی کتنی چھوٹی بڑی پگڈنڈیاں مل کر شرک کی عظیم شاہراہ تعمیر کر دیتی ہیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ دین میں رائج تمام تر شرک و بدعت میں سے نوے فیصد کا تعلق صرف جنازے کے مسائل سے ہے، تو اس میں قطعا کوئی مبالغہ نہ ہوگا ۔ شرک کی مذمت میں قرآن مجید اور ذخیرہ احادیث بھرا ہوا ہے ۔
چند قرآنی آیات اور احادیث ملاحظہ فرمائیں۔
سورہ مائدہ میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
إِنَّهُ مَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ وَمَأْوَاهُ النَّارُ ) (72:5 )
جس نے اللہ تعالی کے ساتھ شرک کیا اس پر اللہ نے جنت حرام کر دی اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہے۔”
سورہ نساء میں اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں:
إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ ﴾ (48:4)
اللہ کے ہاں شرک کی کوئی بخشش نہیں اس کے علاوہ اور سب کچھ معاف ہو سکتا ہے جسے وہ معاف کرنا چاہے۔
سورۃ الزمر میں اللہ پاک کا فرمان ہے:
لَئِنْ أَشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ وَ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِيْنِ ﴾ (65:39)
اے نبی ! اگر آپ نے بھی شرک کا ارتکاب کیا تو تمہارا سارا کیا کرایا ضائع ہو جائے گا اور تم خسارہ پانے والوں میں سے ہو جاؤ گے۔“
سورۃ الشعراء میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
فَلَا تَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَهَا آخَرَ فَتَكُونَ مِنَ الْمُعَذِّبِينَ ﴾ (213:26)
اے نبی ! اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو معبود نہ بناؤ ورنہ تم بھی سزا پانے والوں میں شامل ہو جاؤ گے۔”
سورۃ التوبہ میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ارشاد مبارک ہے:
مَا كَانَ لِلنَّبِيِّ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَنْ يَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِكِينَ وَ لَوْ كَانُوا أَوْلِيَ قُرْبَى مِنَ
بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ أَنَّهُمْ أَصْحَبُ الْجَحِيمِ ﴾ (113:9)
نبی اور اہل ایمان کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ مشرکوں کے لئے مغفرت کی دعا کریں چاہے وہ ان کے رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں جبکہ انہیں معلوم ہو چکا ہے کہ مشرک جہنمی ہیں ۔“
صحیح بخاری و مسلم کی ایک حدیث شریف ملاحظہ ہو:
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ ((اجْتَنِبُوا السَّبْعَ الْمُوْبِقَاتِ )) قَالُوا : يَا رَسُولُ اللَّهِ ﷺ وَمَا هُنَّ ؟ قَالَ الشَّرْكُ بِاللَّهِ وَالسِّحْرُ وَ قَتْلُ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَأَكُلُ الرِّبوا وَأَكُلُ مَالَ الْيَتِيمِ وَالتَّوَلَّى يَوْمَ الرَّحُفِ وَ قَذَفَ الْمُحْصَنَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ الْغَافِلَاتِ ))
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایا ” (لوگو!) سات ہلاک کرنے والی باتوں سے بچو، صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم وہ سات باتیں کون سی ہیں؟“ آپ صلئ اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا اللہ کے ساتھ شرک کرنا (2) جادو کرنا (3) ناحق کسی جان کو قتل کرنا ( سود کھانا ) یتیم کا مال ( ناجائز طریقے سے کھانا (6) میدان جنگ سے بھاگنا (7) ایماندار ، پاکدامن اور بھولی بھائی عورتوں پر تہمت لگانا ۔
منسد احمد کی ایک حدیث میں حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اس بات کی وصیت فرمائی کہ:
(( لا تُشْرِكْ بِاللَّهِ شَيْئًا وَإِنْ قُتِلْتَ أَوْ حُرَقْتَ ))
اے معاذ! اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانا خواہ تجھے قتل کر دیا جائے یا جلا دیا جائے ۔“
مذکورہ بالا آیات اور احادیث سے یہ بات بالکل واضح ہو جاتی ہے کہ صرف شرک ہی وہ واحد گناہ ہے جو اللہ کے نزدیک نا قابل معافی ہے جس کے بارے میں اللہ تعالی نے پہلے ہی دو ٹوک فیصلہ کر رکھا ہے کہ اس کے مرتکب پر جنت حرام ہے اور مشرک کا ابدی ٹھکانہ جہنم ہے۔ سارے قرآن مجید میں اتنی شدید تنبیہ کسی دوسرے گناہ کے بارے میں نہیں آئی کہ براہ راست رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو مخاطب کر کے فرمادیا گیا ہو اے نبی ! اگر تم بھی شرک کے مرتکب ہوئے تو تمہارے سارے کے سارے اعمال ضائع کر دیئے جائیں گے اور ہماری سزا سے نہ بچ سکو گے ۔ اللہ تعالیٰ نے نہ صرف نبی اکرم صلئ اللہ علیہ والہ وسلم کو بلکہ تمام مسلمانوں کو مشرک کے مرنے کے بعد اس کے لئے دعائے بخشش تک کرنے سے منع فرمادیا ہے۔ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہم نے انسان کو دنیا و آخرت میں ہلاک کرنے والی باتوں میں سے شرک کو سر فہرست شمار فرمایا اور اپنے صحابی کو اس بات کا حکم دیا کہ قتل ہونا یا آگ میں جل جانا برداشت کر لینا لیکن شرک کے قریب بھی نہ جانا ۔
Please visit us
https://engineernazirmalik.blogspot.com