November 18, 2026

🌱 شوالا مندر غریب آباد، نواب شاہ میں شجر کاری مہم کا آغاز رپوٹ وجئے کمار واسوانی دوعا ان لائین

IMG-20250811-WA0179

🌱 شوالا مندر غریب آباد، نواب شاہ میں شجر کاری مہم کا آغاز
رپوٹ وجئے کمار واسوانی دوعا ان لائین

نواب شاہ میں سبز انقلاب کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے

شوالا مندر غریب آباد میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
افتتاح ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے کیا۔ اس موقع پر پوج ہندو پئنچائت نواب شاہ نے اس مہم پر خوشی کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تقریب میں پوج صدر ڈاکٹر راجکمار،
نائب صدر راجیش ڈوڈانی، جنرل سیکریٹری تلسیداس، جوائنٹ سیکریٹری راجہ منوانی،
اور شوالا مندر غریب آباد کے میمبر کنیالال، ساگر کمار اور بھگوانداس شریک ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر اور صدر پوج ہندو پئنچائت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، کیونکہ آج لگایا گیا ایک پودا آنے والے برسوں میں سایہ، آکسیجن اور خوشبو فراہم کرے گا۔

یہ مہم شہر کو سرسبز و شاداب بنانے، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے اور آنے والی نسلوں کے لیے صاف و صحت مند فضا فراہم کرنے کے مقصد سے شروع کی گئی ہے۔