October 16, 2026

نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے)امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب مولانا حافظ فداء الرحمان اور سابق امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرا نے نورپور تھل میں ایک

IMG-20250810-WA0101

نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے)امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب مولانا حافظ فداء الرحمان اور سابق امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرا نے نورپور تھل میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے عوام کی اجتماعی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے” بدلو خوشاب” سلوگن کے تحت تحریک کا آغاز کر رہی ہے ۔ صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع خوشاب چوہدری عبدالروف، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع خوشاب ایڈووکیٹ ملک سیف الرحمان جسرا، صدر جماعت اسلامی یوتھ تحصیل نورپور تھل ملک رب نواز ونی اورجماعت اسلامی کے مقامی رہنما ملک شیر علی جسرا بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ مولانا حافظ فداء الرحمان او ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرا نے کہا کہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ خوشاب میں یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جاءے ، گنجان آباد شہر خوشاب کو پینے کا میٹھا صاف پانی مہیا کیا جاءے، نورپور تھل سمیت دیگر علاقوں میں نکاسی آب و فراہمی آب سمیت طبی اور تعلیمی سہولیات یقینی بنائی جائیں۔ انہوں نے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا کہ پیلووینس کے قریب خستہ حال پل حافظاں والی کی از سر نو تعمیر عمل میں لائی جائے تاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر جوہرآباد تک عوام کو آمد و رفت میں بہتر سہولت میسر آ سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ ضلع خوشاب کی چاروں تحصیلوں خوشاب، نورپورتھل، نوشہرہ اور قائدآباد کے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی ۔